QR CodeQR Code

تمام مسلمان غاصب صیہونی ریاست کیخلاف آواز بلند کریں، عمار یاسر

30 Nov 2013 15:28

اسلام ٹائمز: صدر آئی ایس او یونیورسٹی آف انجنیئرنگ ٹیکسلا یونٹ نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح رہبر کبیر امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا اسی طرح تمام مسلمان غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یو ای ٹی یونٹ کے صدر عمار یاسر نے کہا ہے کہ فلسطین پر جاری صیہونی قبضہ عالمی سازش ہے۔ یہ مسلمانوں کی غیرت و ناموس پر حملہ ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو مضبوط تر کر رہا ہے اور فلسطینی بستیوں میں اسرائیلیوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح رہبر کبیر امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی طرح تمام مسلمان غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں، اس سلسلے میں تبلیغات کریں۔ اس سلسلے میں کوئی مسلک و مکتب اختلاف نہیں رکھتا کہ جس مسلمانوں کے جسم کا کوئی ٹکڑہ جدا ہو جاتا ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یا وہاں دشمنانان اسلام قابض ہوجاتے ہیں۔ تو اس موقع پر مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ اس حصے کو جوڑنے اور دوبارہ ملحق کرنے کے لئے جہاد و مبارزہ کریں۔ یوں مظلوم فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلے میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب غاصب اسرائیل کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار ہوگی اور یہ صہیونی ریاست اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 326085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/326085/تمام-مسلمان-غاصب-صیہونی-ریاست-کیخلاف-آواز-بلند-کریں-عمار-یاسر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com