0
Friday 15 Nov 2024 14:16

سموگ، پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی

سموگ، پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی
اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ بدھ تک ٹریفک اور اے کیو آئی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائیگا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سموگ کی لپیٹ میں ہے، دھند کا سیزن بھی شروع ہو گیا ہے۔ اے کیو آئی لیولز انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق خطرناک ہیں، اس وقت سموگ ایک نیشنل ڈیزاسٹر ہے جو ہیلتھ کرائسز میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے مارچ میں ہی سموگ کا 10سالہ منصوبہ بنایا تھا، سموگ پر جوڈیشل کمیشن بھی بنایا ہوا ہے۔ موسمی تبدیلی کا ایک حصہ ہوائی آلودگی بھی ہے، آج اور کل عدالت میں سماعت بھی تھی، خود بھی چاہتی ہوں کہ جج صاحب کو جاکر بریفنگ دوں۔
 
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر طرف سے تجاویز آ رہی ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کی 10سالہ پالیسی لانچ کی ہے، پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 1 ہزار سپر سیڈر دیئے ہیں، پنجاب سپر سیڈر کو کرائے پر بھی حاصل کر رہے ہیں، فصلوں کی باقیات کے جلاؤ سے بچنے کیلئے سپرسیڈر دیئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب  کیمرہ مانیٹرنگ ہم خود دیکھ رہے ہیں، ہم نے 800 سے زائد بھٹے مسمار کیے ہیں، بھٹوں کو زگ زیگ پر تبدیل کرکے چلوائے ہیں، سموگ والا مسئلہ نہ اگلے ماہ ختم ہو گا نہ اگلے سال، سموگ ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے ایبٹ آباد کا اے کیو آئی 290 پر رہا ہے، یہ کسی ملک کی بلیم گیم نہیں، نہ بھارت ہوا کا رخ بدل سکتا ہے نہ ہم، دونوں ممالک کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا، سموگ والا مسئلہ کسی ملک کا ذاتی نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کا ہے، سموگ کے خاتمے کیلئے پلان پر پچھلے 8 ماہ سے عملدرآمد جاری ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کل اے کیو آئی اوریج 1110 تھی اور یہ 2 ہزار تک بھی گئی تھی، لاہور کی سڑکوں پر گاڑیوں اور بائیکس کی تعداد کو دیکھ لیں کسی کو کوئی فرق نہیں، کل میں خود لاہور کی سڑکوں پر گئی، فیملیز گھوم پھر رہی ہیں، کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔ مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے کہاکہ اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائیگا، لاہور اور ملتان میں کنسٹرکشن سائیڈز پر ہر طرح کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیٹوکس لاہور کے نام سے کمپین لانچ کر رہے ہیں، سکولوں کو مزید بند کرنے پلان بن رہا، سکول کالج اور یونیورسٹیز کو آن لائن کیا جا رہا ہے، سکولوں کی چھٹیوں کو دوبارہ ریویو کیا جائیگا، سموگ موت کا سبب بن سکتی ہے، لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی، شہر میں بمبر ٹو بمبر ٹریفک ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید  کہا کہ ریسٹورنٹ کو 4 بجے ڈائن ان کی اجازت ہوگی، جبکہ 8 بجے تک ٹیک اوے جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1172709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش