0
Thursday 28 Nov 2013 14:06

غزہ کی پٹی پر قبضے کی اسرائیلی دھمکی اعلان جنگ ہے، حماس

غزہ کی پٹی پر قبضے کی اسرائیلی دھمکی اعلان جنگ ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ حماس نے اسرائیلی وزیر خارجہ آوی گیڈور لائبرمین کی اس دھمکی کو فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا۔ وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی اور اعلان جنگ قرار دیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ حکومت اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان کو نہ صرف اشتعال انگیز قرار دیتی ہے بلکہ اسے فلسطینی قوم کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کرتی ہے۔ ایسے خطرناک بیانات پر عالمی قوانین کے تحت لائبر مین سے باز پرس ہونی چاہیے۔ ہم اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آوی گیڈور لائبرمین کے اشتعال انگیز بیان کا سختی نوٹس لیں۔ فلسطینی حکومت نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے تسلسل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور یہودیوں کے لیے 829 مکانات پر مشتمل نئی بستی بسانے کے اعلان کو عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 325424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش