اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں 24 نومبر تک بڑھا دی گئیں۔ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مری کے سوا تمام اضلاع میں نجی اور سرکاری اسکولز 24 نومبرتک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام نجی اور سرکاری اسکولز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔