0
Tuesday 7 Jan 2025 20:07

گلگت، لیز پر پابندی ختم ہوتے ہی پہلے روز ایک ہزار سے زائد درخواستیں

گلگت، لیز پر پابندی ختم ہوتے ہی پہلے روز ایک ہزار سے زائد درخواستیں
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مائننگ اینڈ منرلز کے نئے لیز کا آن لائن پورٹل لانچ ہونے کے بعد پہلے روز ایک ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو گئیں جن میں سے سات سو سے زائد کمپنیوں نے چالان جمع کرا دئیے۔ اور چامان کی مد میں حکومت کو 3 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی۔ لیز پر پابندی ختم ہونے کے بعد پہلے روز گلگت بلتستان کے 771 شہریوں نے آن لائن ویب پورٹل میں معدنی لیز/ایسکپولوریشن لائسنز کے چالان جمع کروا دییے۔ نیا معدنی لیز/ایسکپولوریشن لائسنز کیلئے 6 جنوری سے شروع ہونے والے آن لائن ویب پورٹل میں پہلے ہی روز 872 چالان جنریٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 771 چالان آن لائن پورٹل پر اپلوڈ کیے گئے ہے جس کی مد میں تین کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کی آمدنی ہوئی ہے۔
 
گلگت صوبائی حکومت کی طرف سے محکمہ معدنیات میں مائننگ اینڈ منرلز میں کئے جانے والی اصلاحات کے تحت لانچ ہونے والے نئے معدنی لیز/ایسکپولوریشن لائسنز کے آن لائن پورٹل کو صارفین کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی۔ پہلے ہی دن، پورٹل پر 857 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی اور کل 1,084 آن لائن درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ مزید برآں آن لائن ویب پورٹل میں 879 چالان جنریٹ ہوئے جس میں سے 771 چالان اپلوڈ کیے گئے، اور درخواست فیس کے طور پر 38.55 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں۔ یہ جدید پورٹل، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹوریٹ آف مائنز اینڈ منرلز گلگت بلتستان کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش