0
Tuesday 7 Jan 2025 20:00

پاراچنار مین روڈ 93 روز سے بند، مزید 3 بچے دم توڑ گئے

پاراچنار مین روڈ 93 روز سے بند، مزید 3 بچے دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار مین روڈ 93 روز سے ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اپر کرم کی چار لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں تمام دکانیں خالی ہوچکی ہیں، بازار بند، اشیائے ضروریات کا ذخیرہ مکمل ختم ہوگیا ہے۔ حاجی امداد صدر ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ راستوں کی طویل بندش کے باعث انسانی المیہ نے جنم لیا ہے، لوگوں فاقوں پر مجبور ہیں۔ چئیرمین اپر کرم مولانا مزمل حسین کے مطابق کوہاٹ معاہدے پر دستخط کے باوجود 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ چار روز میں پاراچنار نہیں پہنچا، ریاست راستے کھولنے کے لیے سنجیدہ اور فوری اقدامات اٹھائے، ادویات کی عدم دستیابی اور معیاری علاج نہ ملنے کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے ہیں، علاج و سہولیات نہ ملنے سے مجموعی طور 147 بچوں سمیت جاں بحق مریضوں کی تعداد 221 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش