0
Tuesday 7 Jan 2025 19:57

آغا علی اور کاظم میثم کا ہنزہ دھرنا قائدین سے رابطہ، تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان

آغا علی اور کاظم میثم کا ہنزہ دھرنا قائدین سے رابطہ، تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور آغا علی رضوی نے ہنزہ دھرنا مظاہرین سے رابطہ کیا اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عبید اللہ بیگ اور دیگر ایکشن کمیٹی کے مظاہرین سے رابطہ کر کے مطالبات سنے۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ بجلی دو تحریک عوام کی جانب سے اہم تحریک ہے، ہنزہ سمیت پورا گلگت بلتستان اندھیرے میں ہے اور تاریک نگری بن چکا ہے، قلیل المیعاد بنیادوں پر بھی لوڈشیدنگ دورانیے کو کم کرنے کے لیے حکومت اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ پر ٹھٹھرتی سردی میں دھرنا دینے والے عوام کی فوری سنی جائے۔ سید علی رضوی نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیلا ہوا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنانے والے رجیم چیبج کے بعد بھول چکے ہیں کہ انہیں بجٹ بھی دلانے تھے اور حکومت بھی چلوانے تھے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں، ہنزہ، غذر، نگر، دیامر اور بلتستان کے عوام تیار رہیں حقوق کے لیے ملکر تحریک چلائیں گے، عوامی حقوق کا نام سنتے ہی عوام کے اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش ہوگی، یوتھ ان فرقہ پرور عناصر کو لگام دے گی۔ کاظم میثم نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور دیگر بے ضابطیوں پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، ان تمام ناکامیوں کے ذمہ داران کو بھی واضح کریں گے
خبر کا کوڈ : 1182964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش