0
Tuesday 7 Jan 2025 18:37

کراچی میں معصومہؑ سندھ بی بی ماہمؑ کانفرنس، ویڈیو

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی اور کلچرل اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی زیر صدارت کراچی کی لیاقت نیشنل لائبریری کے محمد ابراہیم جویو آڈیٹوریم میں چوتھی عظیم الشان بین الاقوامی سالانہ ”معصومہ سندھ بی بی ماہمؑ کانفرنس برائے بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد زائرین خدمت کمیٹی معصومہؑ سندھ، کراچی ایڈیٹرز کلب اور محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے کیا گیا۔ کانفرنس کے موقع پر معروف صحافی نذیر لغاری اور زوار عبدالستار درس کی کتب کی رونمائی بھی کی گئی۔ کانفرنس میں صوبہ سندھ کے اعلیٰ حکومتی حکام نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران سمیت دنیا میں کہیں بھی شیعہ سُنی تفرقہ نہیں ہے، یہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی سازش ہے، جسے شیعہ و سُنی اپنے اتحاد سے ناکام بناتے رہے ہیں اور ناکام بناتے رہیں گے، شیعہ و سُنی آپس میں بھائی بھائی ہیں، جو اسلام کے دو بازؤں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واضح رہنا چاہیئے کہ حضرت امام خمینیؒ و دیگر مراجع عظام کے یہ فتاویٰ موجود ہیں کہ کسی کے بھی مقدسات کی توہین کرنا شرعاً حرام ہے، ان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے دشمن کے پروپیگنڈا کو صحیح انداز میں سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آلِ رسولؐ اسی طرح اپنا بناتے ہیں، جس طرح حضرت رسولؐ خدا نے سلمانؑ فارسی کو اپنا اہلبیتؑ قرار دے کر اپنا بنایا تھا۔ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے اپنے خطاب میں شہدائے فلسطین، لبنان اور پارا چنار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1182801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش