0
Tuesday 7 Jan 2025 20:46

کسی نے غلط خبر دی کہ بشریٰ بی بی کیساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین

کسی نے غلط خبر دی کہ بشریٰ بی بی کیساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کررہی ہے، ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ ہی بیک ڈور کوئی مذاکرات ہورہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال پر جواب دیا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضروری ملاقات کرنی ہے، امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1182976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش