اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف 5 ویں روز بھی دھرنا جاری رہا۔ دھرنے کے پانچویں روز خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ جتنی بجلی ہمارے سسٹم میں شامل ہے عوام کو دے رہے ہیں، نالوں میں برف جمنے سے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ دریں اثنا پانچ سے جاری دھرنے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پانچ دنوں سے بند ہے اور چین سے تجارتی سامان لانے والے کنٹینرز کی لائن لگ گئی ہے۔