0
Saturday 4 Jan 2025 17:42

پشاور، تہکال میں کار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پشاور، تہکال میں کار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا جہاں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ورسک روڈ اور ریگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش