0
Sunday 29 Dec 2024 14:56

صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے
اسلام ٹائمز۔دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو نے لاڑکانہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال کے علاوہ مدارس رجسٹریشن بل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔صدر مملکت نے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 1181186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش