0
Tuesday 31 Dec 2024 22:18

کے پی میں اقلیتی عبادت گاہوں کو سولر سسٹم، طلبہ کو 10 کروڑ کی اسکالرشپس دینے کا اعلان

کے پی میں اقلیتی عبادت گاہوں کو سولر سسٹم، طلبہ کو 10 کروڑ کی اسکالرشپس دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے بھر کی اقلیتی عبادت گاہوں کو سولر سسٹم دینے اور اقلیتی کمیونٹی کے طلبہ کو 10 کروڑ روپے کی اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے ون مین کمیشن ان مائنارٹی رائٹس کے چئیرمین شعیب سڈل نے ملاقات کی۔ سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے صوبے میں بسنے والے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے اقلیتی کمیونٹی کے بچوں کو صوبائی حکومت کے سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی ٹریننگ دینے کا اعلان کیا اس ٹریننگ سے اقلیتی کمیونٹی کے بچوں کو مقابلوں کے امتحانات کی تیاری میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے اقلیتی کمیونٹی کے طلبہ کو خصوصی اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا، اقلیتی طلبہ کو 100 ملین روپے کے اسکالرشپس دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں قائم اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو اقلیتی رہنماؤں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی اور اقلیتوں عبادت گاہوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص پانچ فیصد کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی کی تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے مختص دو فیصد کوٹا پر بھی عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اقلیتوں کی ڈیڈ باڈیز کی ری سائیکلنگ کے لئے مشین فراہم کرے، وفاقی حکومت قرآن کے ضعیف نسخوں کو تلف کرنے کے لیے بھی درکار مشین فراہم کرے،  صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں تمام شعبوں میں یکساں مواقع کی فراہمی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے، صوبے کی  تعمیر و ترقی اور یہاں بین المذاہب ہم آہنگی میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے، صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش