0
Sunday 29 Dec 2024 11:44

اسرائیلی فوج کیجانب سے جنوبی لبنان میں رہائشی گھروں کو نذر آتش کرنا جنگی جرم ہے، لبنانی فوج

اسرائیلی فوج کیجانب سے جنوبی لبنان میں رہائشی گھروں کو نذر آتش کرنا جنگی جرم ہے، لبنانی فوج
اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوج کے کھلے جنگی جرائم پر لبنانی فوج نے بھی مذمتی بیان جاری کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے مذکورہ بیان میں لبنانی فوج کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لبنان و لبنانی شہریوں کی خودمختاری کے خلاف جارحیت کے تسلسل میں صیہونی دشمن نے القنطرہ اور الطیبہ میں گھس کر وہاں کئی ایک رہائشی مکانات کو نذر آتش کر دیا ہے جو نہ صرف جنگی جرم بلکہ جنگ بندی معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ القدس العربی کے مطابق، لبنانی فوج نے کہا کہ لبنانی فوج اور لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) نے دشمن قوتوں کی دراندازی کے مقام پر ایک مشترکہ گشت انجام دیا ہے تاکہ موجودہ صورتحال کی، جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کرنے والی 5 فریقی کمیٹی کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے پیروی کی جا سکے۔ لبنانی فوج نے کہا کہ دشمن نے ان دو علاقوں سے انخلاء شروع کر دیا ہے جبکہ ملکی فوج ان راستوں کو کھولنے کے لئے کام کر رہی ہے جنہیں اسرائیلی دشمن نے مسدود کر رکھا تھا۔

 واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کی، صرف ہفتے کے روز ہی 11 مرتبہ خلاف ورزی کی تھی جبکہ گذشتہ 32 روز کے دوران، جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے لے کر اب تک، قابض صیہونی رژیم کی جانب سے اس معاہدے کی کل 330 مرتبہ اعلانیہ خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش