0
Thursday 12 Dec 2024 01:33

وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔ پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، قائمہ کمیٹی کے سپرد کمیشن سے متعلق اہم اختیارات کابینہ سے لے کر وزیراعظم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق کمیشن کے چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہو گا۔ تاحال کمیشن کے چئیرمین اور اراکین کی تنخواہوں مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق کسی ادارے کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن وفاقی کابینہ کی بجائے وزارت نجکاری کی مشاورت سے اشتہار جاری کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1177846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش