0
Wednesday 11 Dec 2024 22:57

نتن یاہو کی انڈر گراؤنڈ اینٹی میزائیل عدالت میں پیشی

نتن یاہو کی انڈر گراؤنڈ اینٹی میزائیل عدالت میں پیشی
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے مقدمے کی سماعت مسلسل دوسرے روز بھی اینٹی میزائیل تہہ خانے میں جاری رہی۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج (بدھ) کو مسلسل دوسرے روز بھی قابض حکومت کے وزیراعظم کی زیر زمین اینٹی میزائل ہال میں عدالت میں موجودگی اور ان کے خلاف مالی بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں مقدمہ چلانے کی خبر دی ہے۔

صیہونی وزیر اعظم، جن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں بھی مقدمہ چلایا جا رہا ہے، منگل کے روز ایک زیر زمین اینٹی میزائیل ہال میں مقدمہ چلایا گیا جسے ہال 512 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ہال جرائم پیشہ صیہونی گینگ کے سرغناوں سے تفتیش کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ 

غاصب صیہونی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم کو ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش