0
Thursday 12 Dec 2024 01:05

نون لیگ والے 8 فروری کو گرے ہوئے تھے، حکومت ملی تو خوش ہیں، محمد زبیر

نون لیگ والے 8 فروری کو گرے ہوئے تھے، حکومت ملی تو خوش ہیں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر محمد زبیر نے کہا کہ نون لیگ والے 8 فروری کو گرے ہوئے تھے ان کو حکومت ملی تو خوش ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیئرٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔ میرا خیال ہے شہباز شریف اپنی مدت پوری کریں گے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کی جعلی رپورٹس کا علم نہیں۔ یہ 8 فروری کو گرے ہوئے تھے ان کو حکومت ملی تو خوش ہے۔ نون لیگ نے حکومت لینے سے انکار کیا، اگر مجبوری میں حکومت نہ بنائی ہوتی تو فارم 47 کیوں لیے تھے۔؟ محمد  زبیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 99 فیصد جعلی فارم 47 نون لیگ اور ایم کیو ایم والوں کو ملے، 99 فیصد سیٹیں تحریک انصاف جیت رہی تھی، حلفاََ کہتا ہوں رزلٹ سب کے دوبارہ بنے ہیں جبکہ نون لیگ نے خود میاں جاوید لطیف کو ہروایا۔
خبر کا کوڈ : 1177843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش