اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنانے کیلئے آنیوالے چار افغانیوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سکھر نے پاسپورٹ آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنانے کیلئے آنے والے چار افغانی باشندوں اور انہیں ب فارم اور شناختی کارڈ بنوا کر دینے میں سہولت کاری کرنے والے تین مقامی افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق افغانی باشندوں سمیت سہولت کاری میں ملوث کُل 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔