0
Wednesday 11 Dec 2024 23:57

تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، عطا تارڑ

تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، عطا تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی راہنما کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مذاکرات سے قبل 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر شرمندگی کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ جو جماعت کسی بات پر یوٹرن نہ لے وہ عمران خان کی ہو ہی نہیں سکتی، یہ غیر سنجیدہ کال ہے، ان کی کال پر کون اعتبار کرے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے جرم پر کوئی شرمندگی ظاہر کی جائے، 9 مئی کے مجرموں کے چہرے اور اعمال سامنے ہیں، مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی اعتماد بحال ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے لیکن باضابطہ کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تک یہ سیدھی فائرنگ کےشواہد نہیں دے سکے، ان کی عادت ہے ریاست پرحملے کرو، 9 مئی کو حملہ کرنے والوں کی ویڈیو سب کےسامنے ہے۔ ان کا کہنا کا تھا کہ جوڈیشل انکوائری تاخیر کا ایک حربہ ہیں، تحقیقات کس بات کی، کیسز چل رہے ہیں یہ کیس زسے بھاگنے کا طریقہ ہے، پرتشدد جتھے لیکر انہوں نے لشکرکشی کی،9مئی کے کیسز کو جلدی منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، اگر شواہد نہیں ہیں تو لوگ بری بھی ہوں گے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ 9مئی کو شفقت محمود، صمصام بخاری نے حملے سے انکار کیا تھا، اس کیس میں میرٹ پرفیصلہ ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل کہاں ہوگا، اب عمران خان کا فیض حمید کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش