0
Thursday 12 Dec 2024 00:39

عمران خان کے تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہوگا، میاں جاوید لطیف

عمران خان کے تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہوگا، میاں جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما مسلم لیگ نون میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی ذات سے دشمنی نہیں، اختلاف یہ تھا کہ فیض حمید کسی کے سہولت کار بنے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہو گا، ثاقب نثار، قمرجاوید باجوہ، بانی پی ٹی آئی سب شامل تھے۔ سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فیض حمید نے سازش اپنے لیے کی۔؟ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کر دیا تھا۔ مالیاتی اداروں سے ریاست کا مسئلہ بنا ہوا تھا۔ اس سوال کے جواب میں مرکزی راہنما مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ حلفا کہتا ہوں شہباز شریف نے کہا ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1177841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش