0
Sunday 17 Nov 2024 23:35

وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر ضروری رائے دی، وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وی پی این بلاک کرنے سے متعلق حکومتی رائے سے آگاہ نہیں، وی پی این سے متعلق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل اور راغب نعیمی کا معاملہ نہیں، ایکس کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے حکومتی اقدامات کی حمایت میں یہ کام کیا ہوگا مگر یہ تو الٹا حکومت پر تنقید کی وجہ بن گیا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کے لیے چیلنج نہیں، پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔ رہنماء مسلم لیگ نون نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی، ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1173166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش