0
Sunday 17 Nov 2024 21:32

ائیر مارشل عزیز نصیر زادہ کی شام کی قومی سلامتی کے سربراہ سے ملاقات، مقاومت کی حمایت کی یقین دہانی

ائیر مارشل عزیز نصیر زادہ کی شام کی قومی سلامتی کے سربراہ سے ملاقات، مقاومت کی حمایت کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو ایرانی وزیر دفاع و مسلح افواج کے معاون ائیر مارشل "عزیز نصیر زاده" نے شام کی قومی سلامتی کے سربراہ جنرل "کفا ملحم" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے پھینکنے او علاقائی استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص دفاع و سلامتی میں تعلقات کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے یقین دلایا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے و خطے میں قیام امن کے لئے تہران، مقاومت اور دمشق کی اسٹریٹجک حمایت جاری رکھے گا۔ دوسری جانب شام کی قومی سلامتی کے سربراہ نے کہا کہ ہم مقاومت کی حمایت کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم رہبر معظم کے اس فیصلے کو خطے کے لوگوں کے لئے قوت کا باعث سمجھتے ہیں۔







واضح رہے کہ ایرانی وزیر دفاع گزشتہ شب شام پہنچے جہاں انہوں نے دمشق ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چونکہ شام کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک بنیادوں پر ہیں اس لئے میں اپنے شامی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر اس وقت دمشق میں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اس دورے کے دوران شام کے مختلف سیاسی و عسکری حکام بالا سے ملاقات میرے شیڈول کا حصہ ہے جس میں مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی کے موضوعات پر بات چیت ہو گی تا کہ ہم جائزہ لے سکیں کے ان شعبوں میں تعاون کو مزید کیسے تقویت دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش