0
Sunday 17 Nov 2024 22:09

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور شعبہ خواہران کی اہم نشست

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور شعبہ خواہران کی اہم نشست
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ خواہران کی مسئول خانم صدیقہ جعفری نے اپنی کابینہ کے ساتھ دفتر جامعہ روحانیت میں صدر سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے معاونت خواہران کے پرانے مسئولین کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور نئی کابینہ کو اپنی فعالیتوں میں مزید بہتری اور تیزی لانے کی تاکید کی اور کہا کہ تاریخ اسلام کی ہر تحریک میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے۔ انقلاب اسلامی میں بھی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔

لہذا اگر ہم پاکستان بالخصوص بلتستان میں فعالیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ خواہران کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ روحانی، مادی، تعلیمی،فرہنگی اور ثقافتی میدان میں شعبہ خواہران کو بھرپور انداز میں فعال ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ روحانیت کے معاونت خواہران کی ذمہ داری خانم صدیقہ جعفری کو سونپ دی گئی ہے۔ خواہر صدیقہ جعفری نے اس ملاقات کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت کی قیادت میں شعبہ خواہران کو ترقی اور پیشرفت کی طرف لیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1173157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش