اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ کا ’’فلسطین مرکز حریت‘‘ ضلعی کنونشن کا انعقاد جامعہ امام سجادؑ میں منعقد ہوا، اس موقع پر مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے شہدائے قدس کے موضوع پر مرکزی خطاب کیا اور آخر میں آئی ایس او ضلع جھنگ کے نومنتخب ضلعی صدر تقی کی تقریب حلف برداری ہوئی، اور دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کا اختتام ہوا۔