اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کوہیار ڈومکی سب سے آگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیر سرفراز خان ڈومکی کی وفات کے بعد پی بی 8 کی نشست خالی ہوئی تھی، جس پر آج ضمنی انتخابات ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے سرفراز ڈومکی کے بیٹے کوہیار خان ڈومکی، پاکستان تحریک انصاف نے خان ولی خان مرغزانی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے سید نور احمد شاہ خجک کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی کے کوہیار خان کو ملے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اصغر مری دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔