اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ روز سرحدی علاقوں سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جغرافیائی گہرائی میں موجود غاصب صہیونی فوج کے اہم ٹھکانوں کے خلاف 26 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق اس کے مجاہدین نے مقامی وقت کے مطابق 23:15 پر رامیم نامی اسرائیلی ملٹری بیس میں واقع 769 ویں ایسٹرن بریگیڈ انفنٹری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کو بڑی تعداد میں بھاری میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا اور 10:55 پر، اپنے خیبر آپریشن سیریز کے تحت (شمالی ساحلوں میں سمندری نگرانی اور کنٹرول کے اسٹریٹجک اڈے) استلا ماریس نامی اسرائیلی نیول بیس، جو لبنانی سرحد سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، کو بھی بڑی تعداد میں تباہ کن میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے مطابق اس کے مجاہدین نے 19:45 پر، خیبر آپریشن سیریز کے تحت ہی بڑی تعداد میں اپنے جدید میزائلوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی شہروں حیفا و کرمل میں واقع کئی ایک اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جن میں مندرجہ ذیل صیہونی اہداف بھی شامل ہیں؛
1۔ اسرائیلی فضائیہ سے متعلق حیفا ٹیکنیکل بیس جس میں غاصب صیہونی رژیم کا ایئر فورس ٹیکنیشن ٹریننگ کالج بھی واقع ہے۔
2۔ اسرائیلی بحریہ سے متعلق حیفا نیول بیس جو میزائلوں کے ساتھ ليس اسرائیلی جنگى کشتیوں و آبدوزوں کا اصلی ٹھکانہ ہے اور لبنانی سرحد سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
3۔ شمالی ساحلوں میں سمندری نگرانی اور کنٹرول کے اسٹریٹجک اڈے، استلا ماریس اسرائیلی نیول بیس جو لبنانی سرحد سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
4۔ شمالی علاقوں میں غاصب صیہونی رژیم کی 1 ٹرانسپورٹ رجمنٹ اور 1 ٹرانسپورٹ بٹالین کے ساتھ ساتھ میرین لاجسٹک بیس کی حامل تیرات کرمل ملٹری بیس جو لبنانی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور
5۔ غاصب صیہونی فوج کے لئے گیس اسٹیشن کی حامل صیہونی ملٹری بیس نیشر جو لبنانی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور جسے جاری لڑائی میں پہلے بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں غاصب صیہونی رژیم کے ملٹری ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان، مقبوضہ فلسطین کے شمال میں میں واقع غاصب صہیونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو 150 بھاری میزائلوں کے ساتھ ساتھ 5 خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے بھی نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔