0
Sunday 17 Nov 2024 22:42

اسرائیل و امریکہ ایران کیخلاف جنگ ہار جائینگے، امریکی عسکری ماہر

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر خارجہ کے چیف آف اسٹاف و امریکی میرین کور کے لیفٹیننٹ جنرل لارنس ولکرسن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ایران کے خلاف جنگ کسی صورت جیت نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ ​​کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنرل لارنس ولکرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم کسی بھی ممکنہ جنگ میں ایران سے ضرور ہاریں گے، کمپیوٹرائزڈ وار گیم کو 2 بار آزمایا پے کہ کہیں کمپیوٹر کا حساب کتاب غلط ہی نہ ہوں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق امریکی جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کمپیوٹر کے حسابات درست ہیں کیونکہ ایرانی اقدامات میں سے ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو ڈبوینا ہو گا اور اس کا مطلب ہے کہ 5 ہزار امریکی فوجی سمندر میں، اس کی گہرائی میں ڈوب مریں گے۔

جنرل لارنس ولکرسن نے تاکید کی کہ اگر آپ نے عراق و افغانستان کا تجربہ دیکھا ہے تو ایران (امریکہ کو نقصان پہنچانے میں) ان سے کہیں آگے نکل جائے گا جبکہ ان (ایرانیوں) کے خلاف جنگ ​​پر 10 ٹریلین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی اور حالات کو نسبتاً پرسکون ہونے میں کم از کم 10 سال لگیں گے جبکہ خون اور دولت، دونوں کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑی قیمت ہو گی!

اپنی گفتگو کے آخر میں امریکی جنرل نے اعتراف کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ ہم امریکی، شام میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں، صرف اور صرف اسرائیل کو پہنچنے والے تیل کی حفاظت کے لئے!!
خبر کا کوڈ : 1173151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش