0
Monday 11 Nov 2024 15:32

علامہ عارف حسین واحدی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نامزد

علامہ عارف حسین واحدی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نامزد
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نومنتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممبر جماعتوں کے سربراہ نائب صدر ہوں گے، جس کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ عارف حسین واحدی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر نائب صدور میں تحریک حرمت رسول کے قاری یعقوب شیخ، جمعیت علمائے پاکستان کے پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مجلس وحدت مسلمین کے سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمن، ہدیہ الھادی کے مخدوم ندیم ہاشمی، تنظیم اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر ضمیر اختر خان صاحب شامل ہیں۔ اسی طرح ڈپٹی سیکریٹری جنرلز کے لئے نذیر احمد جنجوعہ، علامہ شبیر میثمی، علامہ سید عقیل انجم قادری، سید اسد عباس نقوی، ڈاکٹر میر آصف اکبر و دیگران شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش