0
Friday 15 Nov 2024 19:55

کراچی، سولجر بازار میں چھاپے، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد

کراچی، سولجر بازار میں چھاپے، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار کرکے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے سولجر بازار میں 2 فلیٹوں پر چھاپے مارے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری نمبر 89/24 کے سلسلے میں ٹیم نے سولجر بازار میں اے بی ایم ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 303 اور سولجر بازار نمبر دو میں نعمان ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 209 پر چھاپے مارے۔ یہاں ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے۔ کارروائی کے دوران 1 کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش