0
Friday 8 Nov 2024 21:22

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا اپگریڈیشن کیلئے دھرنا جاری

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا اپگریڈیشن کیلئے دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن کے لیے دھرنا بدستور جاری ہے اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ پشاور میں پرائمری اساتذہ کے دھرنے سے اساتذہ کی تنظیم کے صوبائی صدر اور کابینہ کے دیگر ارکان کی جانب سے پرجوش تقاریر بھی عروج پر ہیں۔ اساتذہ کی تنظیم کے صوبائی صدر عزیز اللہ نے کہا کہ اساتذہ اپ گریڈیشن کا اعلامیہ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے، اگر حکومت نے مطالبات منظور نہیں کیے تو ہر حد تک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور عوام کو تکلیف نہ دینے کی خاطر ایک طرف بیٹھے ہیں، اگر سڑکوں پر آنے کی کال دی تو پورے پشاور کی ٹریفک جام کر کے رکھ دیں گے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ اساتذہ متحد ہیں اور دھرنے میں موجود ہیں، جب تک اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا اسکولوں کی بندش برقرار رہے گی، محکمہ تعلیم کارروائی کرتا ہے تو کرے ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش