0
Friday 8 Nov 2024 20:58

پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے، شرجیل میمن

پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ سیلاب میں بے گھر ہونے اور اپنا سب کچھ کھونے والے افراد کا درد سمجھتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا ویژن محض گھروں کو تعمیر نہیں، عوامی خدمت، اور سیلاب متاثرین کے امید و وقار کی بحالی ہے جبکہ حکومت سندھ 21 لاکھ خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر ہی نہیں ان کی زندگیوں کی بھی تعمیر نو کر رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو اپنا وقار لوٹانے کے لیے سرگرم ہے، ہاؤسنگ پروجیکٹ اس بات کی گواہی ہے کہ حکومت سندھ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور مجموعی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی عوامی خدمت کیسی  ہوتی ہے، بی آئی ایس پی سے لے کر ہاسنگ پروجیکٹ تک پیپلز پارٹی نے جو بھی پروجیکٹس لانچ کئے وہ دوسرے صوبوں کے لیے ماڈل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش