0
Saturday 2 Nov 2024 02:10

اسرائیلی فوج کے دو کمانڈروں کو لے جانے والی گاڑی الٹ گئی

اسرائیلی فوج کے دو کمانڈروں کو لے جانے والی گاڑی الٹ گئی
اسلام ٹائمز۔ روزنامہ ٹائمز اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے شمالی اور وسطی محاذ کے کمانڈروں کی گاڑی الٹ گئی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں صرف ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی "اوری گوردین"، شمالی محاذ کے کمانڈر اور "آوی بلوث"، وسطی محاذ کے کمانڈر کو لے جا رہی تھی۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حادثے میں گوردین کو ہلکی چوٹ آئی ہے اور ہسپتال جانے کے بعد وہ اب اپنے کام پر واپس آ چکے ہیں۔ اس واقعے کی تفصیلات اور یہ کہ گاڑی الٹنے کی وجہ کیا تھی، اس بارے میں ابھی تک اسرائیلی میڈیا میں مزید معلومات شائع نہیں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1170202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش