0
Friday 1 Nov 2024 18:06

غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونیوں کے وسیع حملے

غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونیوں کے وسیع حملے
اسلام ٹائمز۔ غاصب و دہشتگرد صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ زمینی، ہوائی و سمندری حملے کئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے الجزیرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صہیونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے مغربی علاقوں پر گولہ باری کی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی کشتیوں نے بھی غزہ کی پٹی میں وسطی صوبے کے ساحلوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ صیہونی بحریہ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے ساحل پر پناہ لینے والے بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیموں پر بھی انسانیت سوز گولہ باری کی۔

ادھر المیادین نے بھی اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ نامی قصبے کے النجار محلے میں وسیع زرعی زمینوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ غزہ کی پٹی سے المیادین کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے توپخانے نے بھی غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیا کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی۔
خبر کا کوڈ : 1170140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش