اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے یمنی سرزمین کے خلاف امریکی قیادت میں ہونے والی مغربی اتحاد کی تازہ فوجی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔ المسیرہ کے مطابق اس مرتبہ امریکی و برطانوی لڑاکا طیاروں نے الحوک کے علاقے میں واقع "الحدیدہ یونیورسٹی" کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 1 سال سے غزہ کی پٹی و لبنان پر جاری غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے بعد یمنی مسلح افواج نے اس رژیم اور مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کی جانب جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو بحیرہ احمر و باب المندب سے گزرنے سے روک رکھا ہے جس کے باعث تل ابیب کی اندھی حمایت جاری رکھتے ہوئے امریکہ و برطانیہ نے یمنی سرزمین پر حملے شروع کر رکھے۔