اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکے کے باعث چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے کی جگہ روانہ کر دیا گیا جہاں دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو کیٹیگری ڈی اسپتال رزمک منتقل کر دیا ہے۔