0
Monday 26 Aug 2024 22:42

بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، خواجہ آصف

بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ دہشت گردی سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جاری ہے لیکن اس کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جانتے ہیں پاکستان کی تنظیمیں ایسی دہشت گردی نہیں کر سکتیں، اس کے پیچھے بھارت ہے۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس اب آئندہ ہفتے ہوگا، ایک دو روز میں بلوچستان ایپکس کمیٹی اجلاس ہوگا۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وفاق سے قیادت بھی شریک ہوگی، دہشت گردی کا سدباب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 8 ستمبر کا جلسہ ’رولا‘ ہی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہوگیا، اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1156338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش