بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، خواجہ آصف
26 Aug 2024 22:42
نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جانتے ہیں پاکستان کی تنظیمیں ایسی دہشت گردی نہیں کر سکتیں، اس کے پیچھے بھارت ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ دہشت گردی سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جاری ہے لیکن اس کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جانتے ہیں پاکستان کی تنظیمیں ایسی دہشت گردی نہیں کر سکتیں، اس کے پیچھے بھارت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1156338