0
Monday 26 Aug 2024 11:02

صوبائی وزیر کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ، جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ، جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں قائم محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے پنجاب بھر سے برآمد ہونیوالے چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد خان کنٹرول روم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ عثمان خالد خان نے صوبائی وزیر کو پورے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کا کنٹرول روم سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم سے بھی منسلک ہے۔ کنٹرول روم میں فوج اور رینجرز کیساتھ بھی کوآرڈی نیشن کی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے انٹرنل سکیورٹ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے  امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیح ہے، اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مربوط سسٹم کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔
خبر کا کوڈ : 1156206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش