0
Monday 26 Aug 2024 10:50

ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، چودھری شافع حسین

ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، چودھری شافع حسین
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور ایران کے بڑے سرمایہ کار گروپ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سی ای او تمن پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل انویسٹمنٹ کمپنی بابک افغان کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ ایران کا گروپ ایل پی جی، ٹائر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے، ہرممکن سہولت دینگے۔ آر ڈی ٹیکس کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کرونگا، دوطرفہ تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور ایران معاشی تعاون کے فروغ کیلئے آگے بڑھیں۔
 
وفد کے سربراہ بابک افغانی کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ میں 93 کمپنیاں ہیں جو مختلف مصنوعات تیار کر رہی ہیں، پاکستان اور پنجاب کیساتھ معاشی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں لیکن دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے میں ٹیرف بڑی رکاوٹ ہے، آر ڈی ٹیکس کا مسئلہ حل کئے بغیر تجارتی تعاون کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے۔ پنجاب کیساتھ زراعت، صنعت، انرجی اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل نے صوبائی وزیر سے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1156203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش