0
Sunday 25 Aug 2024 19:22

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی تردید کی

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی تردید کی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے یہ دعوے کہ انہوں نے مزاحمت کی کارروائی کو روکنے کے لیے پیشگی حملہ کیا، جھوٹے ہیں، اور حزب اللہ کے حملہ آور ڈرون مقبوضہ فلسطین کے اندر مطلوبہ اہداف تک پہنچ گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج (اتوار) صبح اپنے تیسرے بیان میں کہا کہ اس تحریک کے حملہ آور ڈرون کامیابی کے ساتھ تمام اڈوں سے پرواز کر چکے ہیں اور لبنان کی سرحد عبور کر کے مختلف راستوں سے اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچے ہیں، اور نتیجتاً آج کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے مزاحمت کی کارروائی کو روکنے کے لیے پیشگی اقدام کے دعوے بے بنیاد ہیں اور زمینی حقائق سے متصادم ہیں۔ حزب اللہ نے اشارہ کیا کہ اس تحریک کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اپنی آئندہ تقریر میں دشمن کے دعوؤں کا ذکر کریں گے اور ان کی تردید کریں گے۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج صبح اپنے سینئر کمانڈر "فؤاد شکر" کی شہادت کے جواب میں اسرائیلی فوج کی پوزیشنز پر سینکڑوں راکٹ اور میزائل فائر کیے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس کارروائی میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا تاکہ حملہ آور ڈرونز کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے اور وہ مقبوضہ فلسطین کے اندر اہداف تک کامیابی سے پہنچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1156118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش