0
Sunday 25 Aug 2024 14:37

ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، رحیم کاکڑ

ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، رحیم کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور ملک کے وارث ان دو خاندانوں کو بنایا گیا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ عوام کا ہے، مگر افسوس ان پر اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کی صورت میں اتنا ظلم کیا جا رہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہاں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور ملک کے وارث ان دو خاندانوں کو بنایا گیا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کی جماعت ہے اور اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں چھوڑتی ہے۔ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1156068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش