QR CodeQR Code

ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، رحیم کاکڑ

25 Aug 2024 14:37

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ عوام کا ہے، مگر افسوس ان پر اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کی صورت میں اتنا ظلم کیا جا رہا ہے جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور ملک کے وارث ان دو خاندانوں کو بنایا گیا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ عوام کا ہے، مگر افسوس ان پر اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کی صورت میں اتنا ظلم کیا جا رہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہاں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دو خاندانوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور ملک کے وارث ان دو خاندانوں کو بنایا گیا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کی جماعت ہے اور اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں چھوڑتی ہے۔ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 1156068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156068/ملک-کو-دو-خاندانوں-کے-ذریعے-چلایا-جا-رہا-ہے-رحیم-کاکڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com