0
Saturday 24 Aug 2024 22:04

کھلے جنگی جرائم پر صیہونی رژیم کو فی الفور سزا دیجائے، فرانسسکا البانی

کھلے جنگی جرائم پر صیہونی رژیم کو فی الفور سزا دیجائے، فرانسسکا البانی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک مکمل نسل کشی ہے اور یہی اسرائیل کا اصلی جرم ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسسکا البانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تمام جرائم دستاویزی صورت میں موجود ہیں جن کے بے شرمانہ ارتکاب پر اس رژیم کو جلد از جلد سخت سزا ملنی چاہیئے!

فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات کے خلاف جارحیت کھلی نفرت اور بغض کی علامت ہے جبکہ مساجد و گرجا گھروں کو نشانہ بنانا بذات خود جنگی جرم ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے اسکولوں میں پے در پے نسل کشی کر رہا ہے، فرانسسکا البانی نے اعلان کیا کہ صیہونی رژیم تباہ کن امریکی و یورپی ہتھیاروں کے ذریعے ہی غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی میں مصروف ہے اور یہ کارروائی تمام مہذب اقوام کی بے حسی کے باعث انجام پا رہی ہے!
خبر کا کوڈ : 1155984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش