0
Friday 23 Aug 2024 15:54

کوئٹہ، سینکڑوں پولیو ٹیمز کیجانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف

کوئٹہ، سینکڑوں پولیو ٹیمز کیجانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پانچ سو سے زائد ٹیموں کی جانب سے جعلی پولیو مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیو ورکرز پر بغیر قطرے پلائے نشانات لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔ سی ای او نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے۔ 7 ماہ میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔ صوبے بھر میں 9 ستمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش