اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک کانکن جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آج دکی کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے ایک کانکن جانبحق ہو گیا۔ جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے کانکن کی شناخت سید محمد ولد عبدالکریم نامی شخص سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی کانکنوں کو حادثات کا سامنا ہو چکا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل نظر نہیں آتا ہے۔