0
Thursday 22 Aug 2024 18:17

سندھ، دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کیلئے نجی اسکولوں میں مفت تعلیم کا فیصلہ

سندھ، دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کیلئے نجی اسکولوں میں مفت تعلیم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے ایک مراسلے کے ذریعے نجی اسکولوں کو دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ رفیعہ جاوید نے کہا ہے کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

انہوں نے تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کے لیے والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے بچے مستحق ہیں اور اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائے گا۔ رفیعہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ ایسے 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1155560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش