0
Friday 7 Jun 2024 14:26

امریکہ و یورپ، صیہونی رژیم کی حمایت مکمل طور پر بند کرے، ناصر کنعانی

امریکہ و یورپ، صیہونی رژیم کی حمایت مکمل طور پر بند کرے، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بورل" نے غزہ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ جوزپ بورل نے کہا کہ غزہ سے آنے والی رپورٹس اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کی جان غصے اور مشکلات کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے حکم کے مطابق ان رپورٹس کی تحقیقات کروانا بہت ضروری ہے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچوں، خواتین اور شہریوں کے خلاف صیہونی نسل پرست رژیم کے ہولناک و وحشتناک جرائم واضح ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی طور پر امریکہ و یورپ اس نسل پرست غاصب ریاست کی حمایت بند کرے تا کہ فلسطینیوں کے خلاف اس غیر انسانی المیے اور وحشیانہ کارروائیوں کا راستہ روکا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1140208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش