0
Wednesday 15 May 2024 15:37

خیبر پختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسکول کے طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل نہ کئے جائیں جو سالہا سال تک مکمل نہ ہوسکیں اور ترقیاتی پروگرام کو حقیقت پسندانہ بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ضم شدہ اضلاع اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو پہلی ترجیح دی جائے، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کی جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی بجائے پہلے سے موجود اسپتالوں میں درکار سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے، زیتون اور زعفران جیسی منافع بخش پیداوار کی کاشت کو فروغ دینے اوربارانی علاقوں میں پانی کے دانشمندانہ استعمال کے لئے سمال چیک ڈیمز کی تعمیر پر کام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اگلے مالی سال سے صوبے میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی بجائے جہاں ضرورت پڑے وہاں کرائے کی عمارتوں میں نئے سکولز کھولے جائیں اور بچوں کو مفت درسی کتابوں کے ساتھ بیگز بھی دیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1135242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش