اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں لہٰذا معافی ان سے مانگنی چاہیے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ واپس لیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں، معافی ان سے مانگنی چاہیے۔ زرتاج گل کے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔