0
Monday 13 May 2024 21:57

کابل میں بین الاقوامی "ہفتہ صنعت" نمائش کا افتتاح

کابل میں بین الاقوامی "ہفتہ صنعت" نمائش کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارت صنعت و تجارت نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ افغانستان کی ملکی مصنوعات کے لئے انڈسٹری ویک نامی قومی و بین الاقوامی نمائش کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے آج منعقد ہونے والی اس نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے طالبانی نائب وزیر اقتصادیات عبداللطیف نظری کا کہنا تھا کہ کابل حکام افغانستان میں درآمدات کے متبادل کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور برآمدات کو مضبوط بنانے سمیت ملک میں ضرورت سے زیادہ درآمدات کو روکنے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔

عبداللطیف نظری نے کہا کہ اس مقصد کے لئے افغانستان کی نگراں حکومت نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش منصوبے متعارف کرواتے ہوئے قیمتی سرمائے کو ملک واپس لانے اور اسے ملک سے باہر جانے سے روکا ہے۔


اس تقریب سے افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ ہدایت اللہ بدری نے بھی خطاب کیا کہ جن کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد ملک کی اقتصادی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہدایت اللہ بدری نے تاجروں و سرمایہ کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ دستیاب مواقع کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں افراط زر کی شرح منفی ہے جبکہ اقتصادی ترقی میں اضافے کے لئے بھی افراط زر کی شرح کم از کم ہونی چاہیئے۔


 
اس موقع پر طالبانی وزیراعظم کے انتظامی نائب عبدالسلام حنفی نے بھی افغانستان کے تاجروں و عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ سیلاب زدگان کی خصوصاً صوبہ بغلان میں، ممکنہ حد تک مدد کریں!
خبر کا کوڈ : 1134822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش